حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو بڑا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سمری آج وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کی جائے گی، جبکہ قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی اعلان رات کو کیے جانے کا امکان ہے۔اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ ان کے مطابق حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور آج اس حوالے سے مثبت خبر سامنے آنے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق اگر سمری منظور ہو جاتی ہے تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آ سکتی ہے، جس سے نہ صرف عوام کو براہِ راست فائدہ ہوگا بلکہ مہنگائی کی مجموعی شرح پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔یاد رہے کہ ہر 15 روز بعد حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے اور عالمی منڈی، ڈالر ریٹ اور ٹیکسوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔