بحرین کی حکومت نے کمپنیوں، فیکٹریوں اور گاڑیوں کے ایندھن کی قیمتوں میں آئندہ تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلے 2015 میں کیے گئے سابقہ فیصلوں کے ازسرِ نو جائزے اور مقامی و عالمی منڈی کی صورتحال کے تجزیے کے بعد کیے گئے، تاکہ قیمتیں توانائی کے اصل استعمال اور لاگت کے قریب لائی جا سکیں۔
کمپنیوں اور فیکٹریوں کے لیے قدرتی گیس:
جنوری 2026 سے مرحلہ وار اضافہ
اگلے چار سال تک ہر سال 50 سینٹ کا اضافہ
مقصد: مقامی اور عالمی قیمتوں کے فرق کو کم کرنا، توانائی کے مؤثر استعمال کی حوصلہ افزائی، اور صنعتی اداروں کو قابلِ تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا
گاڑیوں کے ایندھن کے نرخ:
حکومت نے سرکاری اداروں اور کمپنیوں پر مشتمل نئی کمیٹی قائم کی، جو ماہانہ بنیادوں پر مقامی ایندھن کی قیمتیں طے کرے گی
سپر (98 آکٹین)، پریمیئم (95 آکٹین)، ریگولر (91 آکٹین) اور ڈیزل کی نئی قیمتیں کمیٹی کے اجلاس کے بعد باضابطہ طور پر جاری کی جائیں گی
ماہی گیروں کے لیے ڈیزل پر سبسڈی جاری رہے گی
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ نئی پالیسی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرے گی اور معیشت کی کارکردگی و مالی پائیداری کو برقرار رکھے گی۔