ایران میں ایندھن کی کمی کے سبب پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

ایران میں ایندھن کی کمی کے سبب پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

ایران میں ایندھن کی قلت کے خدشات بڑھنے لگے ہیں، جس کے سبب دارالحکومت تہران کے پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں۔

 بلومبرگ کے مطابق، ملک کو ایندھن کی بڑھتی ہوئی قلت کا سامنا ہے، اور امریکی دباؤ کے باعث ایران کی ایندھن کی درآمدات اور رسد متاثر ہو رہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تہران کے مختلف پٹرول اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، کیونکہ شہری ممکنہ قیمتوں میں اضافے کے خوف سے اپنا ٹینک بھرنے کے لیے جلدی کر رہے ہیں۔ بعض ڈرائیورز اپنے گاڑی کے ٹینک نصف سے بھی کم خالی ہونے کے باوجود دوبارہ پٹرول بھروانے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ایندھن کی یہ قلت ایران کے لیے ایک حساس مسئلہ ہے، کیونکہ ماضی میں پٹرول کی قیمتوں اور فراہمی سے متعلق مسائل نے عوامی بے چینی اور احتجاج کو جنم دیا ہے۔ امریکی پابندیوں اور دباؤ کے نتیجے میں، ملک میں پٹرول کی دستیابی اور قیمتوں پر بڑھتا ہوا اثرات جاری ہیں، جس سے آئندہ کے دنوں میں صورتحال مزید تشویشناک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔یہ صورتحال اس بات کی علامت ہے کہ شہری اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے جلد بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور ممکنہ قیمتوں میں اضافے یا مزید قلت کے پیش نظر اپنی ضروریات پہلے ہی پورا کرنے کی کوشش میں ہیں۔