محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
لاہور کی صورتحال:
شہر میں دھند کے باعث ماحول گھنا، سردی اور خنکی برقرار
موجودہ درجہ حرارت: 8 ڈگری سینٹی گریڈ، زیادہ سے زیادہ: 18 ڈگری
ہوا میں نمی: 95 فیصد، ہواؤں کی رفتار: 2 کلومیٹر فی گھنٹہ
آئندہ چند گھنٹوں میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی متوقع
فضائی معیار:
لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 166، شہر آلودہ ترین شہروں میں 14 ویں نمبر پر
مختلف علاقوں میں ریکارڈ شدہ AQI: چمن پارک 370، کینٹ 219، عسکری ٹین 190، برکی روڈ 170، ماڈل ٹاؤن 158، اقبال ٹاؤن 156
پنجاب اور دیگر علاقوں کی پیشن گوئی:
پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری
31 دسمبر سے یکم جنوری تک لاہور اور دیگر اضلاع میں بارش
2 جنوری تک راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں برفباری
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی
ملک کے دیگر علاقوں:
اسلام آباد: سرد اور ابر آلود موسم
لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، شیخوپورہ: بارش کا امکان
ساہیوال، فیصل آباد، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، اوکاڑہ: بارش
قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور، رحیم یار خان: دھند
بلوچستان اور سندھ:
کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، تربت، گوادر، ژوب: بارش
دادو، بینظیر آباد، قمبر شہزاد کوٹ، نوشہرو فیروز، جام شورو: بارش
سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، موہنجوداڑو: دھند
شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر:
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، وزیرستان، بنوں: بارش اور برفباری
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش اور برفباری متوقع
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24/7 مانیٹرنگ جاری ہے، اور شہریوں و سیاحوں کو ٹریفک میں محتاط رہنے اور تیز رفتاری یا اچانک بریک لگانے سے اجتناب کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔