ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم، پہاڑی علاقوں میں سردی کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم، پہاڑی علاقوں میں سردی کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان

لاہور: فضائی آلودگی کی سطح بہت زیادہ ہے، شہر کا فضائی معیار مسلسل خراب ہو رہا ہے۔

 آج بھی لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اے کیو آئی لیول 283 تک پہنچ چکا ہے، جو صحت کے لیے خطرناک ہے۔ راوی روڈ پر آلودگی کی شرح 717 ریکارڈ کی گئی، جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پر 555، علامہ اقبال ٹاؤن میں 445 اور ایف سی کالج کے اطراف 393 تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسموگ شہری صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے، جس سے سانس، آنکھوں اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مری، گلیات: موسم خشک اور سرد رہے گا۔
دیگر اضلاع: بیشتر میں موسم خشک رہے گا، اور سموگ کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔ بعض مقامات پر ہلکی دھند بھی متوقع ہے۔
پنجاب کے جنوبی اور شمالی اضلاع میں سموگ اور دھند:

سموگ کی وجہ سے شہری صحت متاثر ہو رہی ہے، خاص طور پر بچے اور بزرگ زیادہ متاثر ہیں۔
کراچی:

موسم: خشک اور خنک، سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے ہوا میں نمی زیادہ ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں دن بھر گرم اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے، مگر صبح اور رات کے اوقات میں خنکی برقرار رہے گی۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 35°C، کم سے کم: 17°C۔
ہوا میں نمی: 80 فیصد۔
فضائی معیار: غیر صحت بخش، ایئر کوالٹی انڈیکس 170 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ۔
کراچی دنیا کے آلودہ شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے، اور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر ہے۔
اسلام آباد:

موسم: خشک اور قدرے سرد۔
درجہ حرارت: کم سے کم 13°C، زیادہ سے زیادہ 24°C۔
ہوا میں نمی: 36 فیصد۔
ہوا کی رفتار: 8 کلومیٹر فی گھنٹہ، ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔
بعض علاقوں میں صبح اور رات کے وقت ہلکی دھند یا سموگ کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں:

خیبرپختونخوا: بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد، پہاڑی اضلاع میں سردی۔
بلوچستان: زیادہ تر اضلاع خشک، شمالی اضلاع میں سردی۔
سندھ: بیشتر اضلاع میں موسم خشک۔
کشمیر اور گلگت بلتستان: سرد اور خشک موسم۔
مجموعی طور پر، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقے سموگ اور دھند کا سامنا کریں گے، جو شہری صحت کے لیے خطرناک ہے۔ ہوا کے معیار کے حوالے سے کراچی اور لاہور میں بہت زیادہ آلودگی پائی جا رہی ہے، جو صحت کے لیے تشویشناک ہے۔