ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، برفباری اور دھند کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، برفباری اور دھند کی پیشگوئی

 محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے بدلتے ہوئے حالات کے حوالے سے بارش، برفباری اور دھند کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح: موسم سرد اور مطلع ابرآلود، مری اور گرد و نواح میں ہلکی بارش متوقع۔
کشمیر: چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔
گلگت بلتستان: چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان: چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع۔
بٹ گرام، باجوڑ، مہمند، کرم اور خیبر: بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
بلوچستان: قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں ہلکی بارش اور برفباری، کوئٹہ اور پشین میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع۔
سندھ: سکھر، روہڑی، شکار پور، کشمور، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند یا برفباری کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔