لندن (آئی این پی) برطانیہ نے نئے اسائلم قواعد پر عمل نہ کرنے والے ممالک کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کرتے ہوئے ریپبلک آف کانگو پر ویزا پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانیہ نے یہ فیصلہ ریپبلک آف کانگو کی حکومت کے غیرقانونی تارکین وطن اور مجرموں کو واپس لینے کے اقدامات پر اتفاق نہ کرنے پر کیا۔وزرا کے مطابق ریپبلک آف کانگو برطانیہ کے نومبر میں اعلان کردہ اسائلم کے نئے قواعد کے تحت تبدیلیاں لانے میں ناکام رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ریپبلک آف کانگو کے شہری فاسٹ ٹریک ویزا کے لیے بھی رجوع نہیں کرسکیں گے، سیاستدانوں اور وی آئی پیز کو برطانیہ آنے پر ترجیحی سلوک کی سہولت بھی نہیں ملے گی