سینٹو ڈومنگو (آئی این پی ) ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سینٹو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 98ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 150سے زائد ہوگئی، اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک صوبائی گورنر اور میجر لیگ بیس بال کے سابق کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹل بھی شامل ہیں، 51سالہ اوکٹاویو ڈوٹل ملبے سے نکالے جانے کے بعد ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔