برطانیہ کا افغانستان سمیت 4 ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

 لندن (آن لائن) برطانیہ نے 4 ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق برطانیہ نے افغانستان، کیمرون، میانمار، سوڈان کے طلبہ کیلئے ویزے بند کر دیئے، برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے ورک ویزے بھی ختم کئے جا رہے ہیں۔برطانیہ نے پناہ کی درخواستوں میں اضافے پر پہلی بار ایمرجنسی بریک لگا دی۔