اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی سے چیک ریپبلک کے سفیر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ منگل کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ چیک ریپبلک کے سفیر نے پاکستان میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں سکالرشپس دینے کی پیشکش کی جو دونوں ممالک کے درمیان علمی اور تحقیقی تعلقات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ملاقات میں سائنس، ٹیکنالوجی اور ابھرتی ہوئی سائنسز میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔