نئی سیاسی جماعت عوام کی آواز بن کر حکمرانوں کا پیچھا اور مسائل کے حل کیلئے کام کرے گی
اسلام آباد(یواین پی)پاکستان کی سیاست میں نئے باب کا اضافہ ہونے جا رہا ہے جب کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت کا نام پاکستان ریپبلک پارٹی رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت عوام کی آواز بن کر حکمرانوں کا پیچھا کرے گی، پاکستان ریپبلک پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب کو میں نے زبان دی تھی کہ کسی بھی سیاسی اقدام کا آغاز یہاں سے کروں گی، میرے برے حالات میں کراچی پریس کلب میرے ساتھ تھا۔ریحام خان نے کہا کہ اب ماڈرن ٹیکنالوجی آگئی ہے، کسی کام کا آغاز کریں تو اللہ کا نام لیکر کریں، نیت کرنا بھی بہت ضروری ہے۔