پٹرول اور ڈیزل گاڑیاں نہ خریدنے کا فیصلہ، الیکٹرک وہیکلز کو ترجیح دی گئی
لاہور(زیڈ این این) پنجاب حکومت نے سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک وہیکلز پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ آئندہ پنجاب حکومت پٹرول یا ڈیزل سے چلنے والی نئی گاڑیاں نہیں خریدے گی بلکہ صرف الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کی جائے گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور نے سول سیکرٹریٹ میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے پیش کی گئی الیکٹرک گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ان کی تکنیکی خصوصیات، لاگت اور کارکردگی کا جائزہ لیا