سندھ میں سرکاری ملازمین کیلئے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

 گرائونڈ کی گئی گاڑیاں نیلام کی جائیں گی‘گاڑیوں کی نیلامی کا عمل ایک ماہ میں مکمل ہوگا
سرکاری گاڑیوں کا غیر مجاز استعمال کرنے والے احکامات کے تحت گاڑیاں واپس کریں :شرجیل میمن
کراچی(آئی این پی)حکومت سندھ نے گرانڈ کی گئی گاڑیاں ایک ماہ میں نیلام کرنے جبکہ کراچی کے سرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، علی حسن زرداری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق 10 سال کا ریکارڈ پیش کیا۔اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا گاڑیوں کی نیلامی کا عمل ایک ماہ میں مکمل ہونا چاہیے تاکہ وسائل مزید ضائع نہ ہوں، ای وی گاڑیاں خریدنے سے حکومت کو فائدہ ہو گا، پیٹرولیم مصنوعات کی بچت ہو گی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا حکومت عوامی وسائل کے استعمال میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، سرکاری گاڑیوں کا غیر مجاز استعمال کرنے والے حکومتی احکامات کے تحت گاڑیاں واپس کریں