پنجاب حکومت کا جدید گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

 مارٹر گولے، گرنیڈ پھینکنے والیکواڈکاپٹرزخریدنے کی بھی منظوری دیدی گئی 
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے جدید گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا، ساتھ ہی مارٹر گولے، گرنیڈ پھینکنے والیکواڈکاپٹرزخریدنے کی بھی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ 4 آرمرڈ سرویلنس گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔ ایڈوانس گیجٹری کی حامل 10 کمانڈ اینڈ کنٹرول سرویلنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ گاڑیاں جرائم کے لحاظ سے حساس قرار دیئے 10 اضلاع کو دی جائیں گی۔ لاہور میں متحرک گینگز کی نشاندہی کمانڈ اینڈ کنٹرول سرویلنس گاڑیوں سے ممکن ہوسکے گی۔ تمام گاڑیوں کے لیے 1680 ملین کے فنڈز کا تخمینہ لگالیا گیا،پہلیمرحلیمیں980ملین کیفنڈزجاری ہوں گے، جدید گاڑیاں محراب محفوظ پنجاب مشن کے تحت خریدی جائیں گی۔