پنجاب حکومت کا وی آئی پیز سکیورٹی کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور (زیڈ این این)پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 25 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جن پر 27 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹویوٹا ہائی لکس ریوو جی، روکو اور 4x2 ماڈلز خریدے جائیں گے، جن کی فی گاڑی قیمت 70 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔نئی گاڑیوں میں بار لائٹس اور اسپیشل فیبریکیشن کی سہولت بھی شامل ہو گی، جبکہ یہ گاڑیاں پولیس اور اسپیشل برانچ کے استعمال میں  جائیں گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اعلیٰ شخصیات کی سکیورٹی کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔