ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت
لاہور(زیڈ این این) شہر بھر میں دھند کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے، تاہم دھند کی شدت میں بتدریج کمی دیکھی جائے گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔دھند کی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں، رفتار کم رکھیں اور محتاط ڈرائیونگ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔