لاہور(آئی این پی) جشن آزادی کے روز لاہور میں ہلکی بارش ہوئی‘بارش کے بعد شدید حبس ہو گیا‘ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج 15 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند اور کرم میں بھی بارش کا امکان ہے۔