سیکیورٹی اداروں نے مرید کے میں تمام کارکنوں کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کرا لیا‘ متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا ‘ آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر اور زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
مظاہرین کی فاورنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد شہید ہوگئے‘راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ، تمام رابطہ سڑکیں بحال، موبائل فون اور ڈیٹا سروسز بھی بحال
لاہور،راولپنڈی (آئی این پی )مریدکے میں پولیس نے مذہبی جماعت کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا جبکہ مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے۔سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔ سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ۔پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر اور زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقامی افراد کو جی ٹی روڈ کی طرف بڑھنے سے بھی روک دیا ۔دوسری جانب چار روزہ تعطیلات کے بعد ضلع راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے، سرکاری و پرائیویٹ اسکولز میں درس تدریس معمول پر آگیا۔ سرکاری و پرائیویٹ اسکولز میں حاضری بھی مکمل ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔دریں اثناء مرید کے میں آپریشن کے خلاف مذہبی جماعت کے کارکنوں نے لاہور سمیت متعدد شہروں میں دھرنے دے دیئے اور اہم سڑکو ں کو بند کردیا جس سے شہریو ں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ