پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ سے ملزم اعظم علی شدید زخمی ، ہسپتال منتقل کرتے راستے میں ہی دم توڑ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی وہیکل سٹاف صدر اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ قتل اقدام قتل، ڈکیتی و رابری اور وہیکل سنیچنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث انتہائی خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ترجمان اے وی ایل ایس کے مطابق اینٹی وہیکل سٹاف صدر اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ قتل اقدام قتل، ڈکیتی و رابری اور وہیکل سنیچنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث انتہائی خطرناک ملزم اعظم علی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیااے وی ایل صدر کی ٹیم ملزم برریمانڈجسمانی کو برائے برآمدگی علاقہ تھانہ رائیونڈ سٹی لیکرجا رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اپنیساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آکرملزم اعظم علی شدید زخمی ہو گیاجس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیاڈی ایس پی اے وی ایل ایس صدر مہدی کاظمی کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و رابری اور وہیکل سنیچنگ جیسے سنگین جرائم کے 207 سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھاہلاک ملزم دیگر اضلاع میں بھی 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھاملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچاہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائداٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا۔