لاہور(آئی این پی ) پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے کے پیش نظر موٹرویز کو متعدد مقامات پر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جی بی، کشمیر، بالائی کے پی، پوٹھوہار اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق آنے والے دنوں میں کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے