وہ پڑوسی جزائر جن کے وقت میں 24 گھنٹے کا فرق ہے

امریکا (نیٹ نیوز)دنیا میں متعدد عجیب مقامات موجود ہیں مگر سمووا اور امریکی سمووا (امریکا کے زیرتحت) ایسے پڑوسی جزائر ہیں جو کچھ زیادہ ہی دنگ کردینے والے ہیں۔ویسے تو ا?پ سمووا سے طیارے پر بیٹھ کر کچھ دیر میں امریکی سمووا پہنچ سکتے ہیں مگر ا?پ کو اپنی گھڑی بہت زیادہ پیچھے کرنا پڑے گی۔واضح رہے کہ یہ دونوں سمووا پہلے ایک ہی سرزمین کا حصہ تھے مگر 19 ویں صدی میں انہیں 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔مشرقی سمووا پہلے جرمنی کے زیرتحت اور پھر نیوزی لینڈ کے قبضے میں رہا مگر 1962 سے وہ ا?زاد ملک ہے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ دونوں کے درمیان فاصلہ تو بہت کم ہے مگر حیران کن طور پر دونوں جزائر کے وقت میں 24 گھنٹے کا فرق موجود ہے۔اس کی وجہ انٹرنیشنل ڈیٹ لائن (بین الاقوامی خط تاریخ) ہے جو ہر دن کے ا?غاز اور اختتام کا تعین کرنے کا ا?فیشل ذریعہ ہے۔انٹرنیشنل ڈیٹ لائن ایسے فرضی خط کا نام ہے جو سطح زمین پر شمال سے جنوب تک نصف النہار اولیٰ کے مخالف جانب واقع ہے۔ایک ہی وقت میں اس کے دونوں طرف دو مختلف تاریخیں ہوتی ہیں، یعنی مغربی حصے کی تاریخ مشرقی حصے کی تاریخ سے ایک دن آگے ہوتی ہے۔یہ خط نہ تو بالکل سیدھا ہے اور نہ ہی اپنی اصل جگہ پر واقع ہے، کیونکہ بحرالکاہل میں کئی چھوٹے بڑے جزیرے ہیں اور اس خط کو کچھ مشرق یا مغرب کی طرف خم دے کر پورے جزیرے کو خط کے ایک طرف کر دیا گیا ہے، ورنہ ایک ہی جزیرے پر ایک ہی دن میں بیک وقت دو تاریخیں ہو جاتیں۔ممالک یہ فیصلہ کرنے کے لیے ا?زاد ہیں کہ وہ شمالی اور جنوبی کس قطب کی سمت کی جانب کے ٹائم زون کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔انٹرنیشنل ڈیٹ لائن کا خیال 1884 میں ایک کانفرنس کے دوران سامنے ا?یا تھا۔اس کانفرنس کے مقصد ریلوے لائنز اور بین الاقوامی سفر کے حوالے سے ضوابط طے کرنا تھا۔سمووا کبھی ان ممالک میں شامل تھا جہاں سورج سب سے ا?خر میں طلوع ہوتا تھا یا یوں کہہ لیں کہ یہاں نئے سال کا ا?غاز سب سے ا?خر میں ہوتا تھا مگر 2011 میں اس ملک نے اپنا ٹائم زون ا?سٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق کرلیا۔اس سے قبل وہ ان دونوں ممالک سے ایک دن پیچھے تھا، یعنی سمووا میں اتوار کا دن ہوتا تو ا?سٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پیر کا دن ہوتا۔اس تبدیلی کے نتیجے میں سمووا انٹرنیشنل ڈیٹ لائن میں سال نو کا استقبال کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہوگیا۔2011 میں جب یہ تبدیلی کی گئی تو سمووا نے مستقبل میں پورے 24 گھنٹے کی چھلانگ لگائی اور جمعرات سے براہ راست ہفتے کے دن کا ا?غاز کیا۔اس کے مقابلے میں امریکی سمووا نے اپنے پرانے ٹائم زون کو برقرار رکھا اس طرح اب دونوں پڑوسی جزائر کے درمیان وقت کا فرق 24 گھنٹے کا ہے۔