رواں سال کا طاقتور ترین طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع

 کیٹگری 5 کے طوفان سے  ہیٹی میں طوفانی بارشیں،3 افراد ہلاک،  پروازیں معطل
واشنگٹن (آئی این پی )رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔غیرملکی  خبررساںادارے  کے مطابق کیٹگری 5 کے طوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں طوفانی بارشوں کے سبب 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی علاقوں میں پروازیں معطل کردی گئیں اور 3 ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہ منتقل کردیا گیا ہے۔امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کے سبب ہواں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹا تک پہنچ چکی ہے اور طوفان ملیسا کے  جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے