مجھ میں اور شہبازشریف میں کوئی فرق نہیں‘وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا:نوازشریف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے ایران کے معا ملے پر حکومت کا موقف حق پر مبنی  ہے ‘موجودہ حالات میں سب کو مل کر کام کرنا چاہیے‘حکومت اندرونی اور بیرونی سطح پر بہترین کام کر رہی ہے‘ لندن میں ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم لیگ کے اوورسیز کارکن ہمارا اثاثہ ہیں‘مجھ میں اور شہبازشریف میں کوئی فرق نہیں‘وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا‘ہم ایک ہی ہیں‘ہماری فوجی صلاحیت دفاع کے لئے ہے