ماسکو (آئی این پی)روس کے انتہائی دور دراز مشرقی جزائر کریل میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پیر کو 6 بجکر 48 منٹ پر روس کے مشرق بعید میں واقع کریل جزائرکے مشرقی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔فوری طورپر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں ۔