جزائر فرسان رامسر کنوینشن میں سعودی عرب کا پہلا میرین ریزرو قرار

ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فاروائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے کہا ہے کہ جزائر فرسان کو رامسر کنوینشن کی بین الاقوامی ویٹ لینڈز فہرست میں شامل کر لیا گیا۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کا یہ پہلا میرین ریزرو ہے جسے سرکاری طور پر رامسر کنوینشن میں رجسٹر کیا گیا ہے۔