متعدد وارداتیں،ڈاکو ئوں کی فائرنگ،کارسوارزخمی

شہریوں سیلاکھوں کی نقدی ،موبائل چھین لیے،2گھروں میں چوری
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سیمحروم کردیاگیا ،ڈاکو ئوں نے کار نہ روکنے پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو شدید زخمی کردیا، تفصیلات کے مطابق عرفان کارپر علاقہ جودھ سنگھ جارہاتھا کہ ٹھٹھی بخشے والا کے قریب 2ڈاکو ئوں نے اْسے روکنے کی کوشش کی، نہ روکنے پر فائرنگ کرکے اْسے زخمی کردیا، جسے تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال لاہور منتقل کردیاگیا ہے، علاقہ دھوبی گرا ئونڈ میں ڈاکو ئوں نے حفیظ احمد سے 17ہزار نقدی ، موبائل فون ، وڈانہ کے قریب ڈاکو ئوں نے ملک محمد آفتاب سے 14ہزار نقدی ،موبائل فون ، ڈاکو ئوں نے محمدنعیم سے 40ہزار نقدی ،موبائل فون ،را ئوخانوالہ کے قریب ڈاکو ئوں نے اشرف علی سے 10ہزار نقدی ، موبائل فون ، نیکے کوٹ رادھاکشن کے قریب ڈاکو ئوں نے سید ندیم الحسن سے 10ہزار نقدی ،موبائل فون ،پل نہر منڈیانوالہ کے قریب ڈاکو ئوں نے محمدفیاض سے 1لاکھ 7ہزار نقدی ودیگر سامان چھین لیا۔پیال کلاں میں محمدیوسف کمبوہ کے گھر سے 2لاکھ روپے مالیت کا انورٹر و دیگر سامان ، ذوالفقار احمد کے گھر سے 90ہزار روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا،مختلف مقامات سے6موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں، پولیس مصروف کارروائی ہے۔