چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی تین وارداتیں، ڈاکو ئوں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی، راہگیر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فونز سے محروم کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں لنک روڈ 108 بارہ ایل کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران نواحی گا ئوں 111 بارہ ایل کے رہائشی افضال عرف چاند ولد فقیر حسین کو ڈاکو ئوں نے زبردستی روک لیا اور مزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔ انہیں ڈاکو ئوں نے نواحی گا ئوں 34 بارہ ایل میں ناکہ لگا کر لوٹ مار شروع کی تو ڈاکو ئوں نے اسی گا ئوں کے رہائشی عامر علی کو زبردستی روک لیا اورمزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے اسے بھی زخمی کردیا۔ بعدازاں یہ ڈاکو 35 بارہ ایل میں بھی لوٹ مار کرتے رہے اور راہگیروں سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔