ذوالفقار 1 لاکھ 55 ہزار ، عبدالرحمن 1 لاکھ 40 ہزار ، خاور سوا لاکھ روپے سے محروم 3 موٹرسائیکل چوری
لاہور (کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فونز سمیت دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکو ئوں نے بادامی باغ میں ذوالفقار سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں عبدالرحمن سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل، انارکلی میں الیاس سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل، نصیر آباد میں خاور سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل، لٹن روڈ میں ظہیر سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل، اسلام پورہ میں ثقلین سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ادھر نامعلوم افراد رائے ونڈ اور مصطفی آباد سے 2 گاڑیاں جبکہ نولکھا، گارڈن ٹا ئون اور شالیمار سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔