الہ آباد (خصوصی رپورٹ )چار ڈاکو ئوں نے رات کے وقت میر کوٹ نہر مین روڈ الہ آباد پر ناکا لگا کر متعدد مسافروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے عنصر جاوید، مظہر، ندیم اور دیگر مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی چھینی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واردات کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی چونیاں میں درج کرلیا گیا۔