لاہور(کرائم رپورٹر)فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے 2 گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کردیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق بچے اپنی فیملیز کے ہمراہ گلشن پارک اور گلبرگ مارکیٹ آئے تھے۔دونوں بچے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کو روتے ہوئے ملے۔ایف پی یو ٹیموں نے بچوںکو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیکر ورثا کی تلاش شروع کردی فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے دونوں بچوں کے ورثا سے رابطے کے بعد والدین کے حوالے کردیا۔ریس کورس پارک سے ملنے والا بٹوہ بھی اصل مالک کے حوالے کر دیادونوں بچوں کے والدین نے ایف پی یو کی کمیونٹی پولیسنگ کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کی ٹیموں کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کو پارکس و مارکیٹس میں تعینات کرنے کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے