شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)پٹرولنگ پولیس خان پور کے انچارج سب انسپکٹر فریاد احمد نے فرض شناسی اور ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ 3 لاکھ 31 ہزار روپے نقد رقم اورموبائل فون مالک کے حوالے کر دئیے۔ ڈی ایس پی ٹریفک خداداد تارڑ کی طرف سے اظہار تشکر اور پٹرولنگ پوسٹ خان پور ٹیم کو شاباش دی گئی۔