لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا پولیس نے گمشدہ بچے کو تلاش کر لیا۔ پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیکر والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا اور11 سالہ ذیشان کو والدین سے ملوا دیا۔ ذیشان گھر سے کام کیلئے باہر گیا ،واپس نہ پہنچا توپولیس نے اسکے والد مبشر کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی کینٹ نے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں بچے کو فوری تلاش کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دی ،24 گھنٹے کے اندر پولیس نے بچے کو تلاش کر لیا،تلاش کیلئے سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مددلی گئی۔ذیشان کے ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں