لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ چوکی جوزف کالونی پولیس نیاحسن اقدامات کرتے ہوئے گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق جوزف کالونی پولیس نے نور فاطمی اور احمد کو چند گھنٹوں میں تلاش کر کے والدین کے سپرد کر دیا ،بچوں کی تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی ،سوشل میڈیا اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی۔بچے گھر سے نکلے اور راستہ بھول گئے والدین مدد کے لیے چوکی پہنچ گے،چوکی جوزف کالونی پولیس کی کاوش نے بچوں کو بحفاظت والدین سے ملا۔