پیشہ ور نقب زن گینگ کے 2کارندے پولیس نے پکڑ لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ داتا دربار ثقلین گوندل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور نقب زن گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق*ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ داتا دربار ثقلین گوندل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور نقب زن گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ فیاض منظور اور اس کا ساتھی نعیم اختر شامل ہیں ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، نقدی اور آلات نقب زنی برآمد کرلیا گیاملزمان گھروں اور دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی اشیاء￿  چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے، دوران تفتیش ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف، انچارج انویسٹی گیشن داتا دربار کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گیایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے