موٹر سائیکل چور گینگ کے 2کارندے پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہاری گیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور عمر عرف سمیر موٹر سائیکل چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابقانچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہاری گیٹ عبدالمنان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور عمر عرف سمیر موٹر سائیکل چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عمر عرف سمیر اور اس کے ساتھی زاہد شامل ہیں ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 23موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئیملزمان پارکنگ اسٹینڈز اور گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو ماسٹر چابیوں کے ذریعے کھول کر فرار ہو جاتے تھے،ملزمان کا دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان کے خلاف تمام ثبوتوں کی روشنی میں چالان مرتب کرکے سخت سزا دلوائی جائے گئی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گیں،ایس ایس پی محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے