ملزم چوہنگ میں چھپ کر ساتھیوں کی موت کا بدلہ لینے کی پلاننگ کر رہے تھے ، پولیس نے چھاپہ مار دیا
ملزموں نے افسروں کو دھمکیاں دی تھیں ، 2ملزمان حسنین اور عمر مارے گئے ،4ساتھی فرار ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی چوہنگ میں پولیس کے مبینہ مقابلے کے دوران شاہ گینگ کے 2 اہم کارندے ہلاک ہو گئیسی سی ڈی حکام کے مطابق شاہ گینگ کے دو کارندوں نے مانووال چوہنگ میں پناہ لے رکھی تھی،سی سی ڈی چوہنگ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا،چھاپہ مار کارروائی کے دوران سی سی ڈی ٹیم اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں 2ملزمان حسنین اور عمر مارے گئیسی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان کے ساتھی فیصل آباد میں مقابلے میں مارے جاچکے تھے،ملزمان اپنے ساتھیوں کا بدلہ لینے کی پلاننگ کررہے تھے،ہلاک ملزمان نے سوشل میڈیا پر سی سی ڈی افسروں کو دھمکیاں بھی دی تھیں،شاہ گینگ فیصل آباد اور گردوونواح میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھاہلاک ملزمان کے 4ساتھی فرار ہیں جن کا تعاقب جاری ہے پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیں۔