پیشہ ور متحرک نقب زن، ڈکیت گینگ کے 2ملزمان گرفتار

 لیپ ٹاپ  کے علاوہ ملزمان سے نقدی، جیولری، ناجائز اسلحہ بھی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ستوکتلہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک نقب زن، ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ستوکتلہ تصدق حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک نقب زن، ڈکیت گینگ کے 2ملزمان جمیل اورطارق کوگرفتار کر لیاملزمان سے شہریوں کے چوری کیئے گے لاکھوں مالیت کیموبائل فونز، لیپ ٹاپ برآمد کر لیے گئے،اس کے علاوہ ملزمان سے نقدی، جیولری، ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیاملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے