تھانہ لٹن روڈ پولیس نے 2 رکنی نقب زن گینگ پکڑ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی نقب زن اور موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او انتظار علی نے ٹیم کے ہمراہ ملزم اعظم اور حسن کو میانی صاحب قبرستان سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اعظم اے کیٹیگری کا اشتہاری ہے، جس پر 145 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ گرفتار گینگ سے 2 موٹر سائیکل، غیر قانونی پستول اور آئی فون برآمد ہوا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق مؤثر حکمت عملی سے موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کی جا رہی ہے۔