میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلہ کیلئے ایم ڈی کیٹ آج ہو گا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاق کے ماتحت میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد آج ( 30 دسمبر کو)ہو گا، ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت کیا جائے گا، اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے 22 ہزار طلبہ ٹیسٹ دیں گے، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں داخلہ کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 200 ایم سی کیوز پر مشتمل ہو گا۔