پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا ڈینٹل ڈگری کو5سالہ کرنے کا فیصلہ

چارسالہ دورانیہ تبدیل کردیاگیا، پی ایم ڈی سی نے تمام یونی ورسٹیوں کو احکامات جاری کردئیے، ترجمان 
لاہور(سپیشل رپورٹر ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈینٹل کی ڈگری کو بھی 5 سالہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اس سلسلے میں تمام یونی ورسٹیوں کو احکامات جاری کردئیے۔پنجاب میں 4 سالہ بی ڈی ایس ڈگری پروگرام کا دورانیہ تبدیل کردیا گیا۔ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری 5 سال کی کردی ہے اور اب کونسل نے پاکستان کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 4سال کی ڈگری کی وجہ سے پاکستانیوں کو بیرون ملک تعلیم اور نوکریوں کے حصول میں مشکلات تھیں لہٰذا پانچواں سال کلرک شپ کا ہوگا جس کے بعد ایک سالہ ہائوس جاب ہوگی۔ترجمان کے مطابق بی ڈی ایس 5 سالہ کرنے کا فیصلہ سیشن 25-2024 سے نافذ العمل ہوگا۔