اسلام آباد (آئی این پی)میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ہے ۔ یو ایچ ایس نے پنجاب میں ایم ڈی کیٹ کی تیاریوں کا آغاز کر دیاہے،پنجاب کے ڈومیسائل کے حامل امیدوار صوبے میں ایم ڈی کیٹ امتحان میں حصہ لے سکیں گے ۔ ایم ڈی کیٹ امتحان رواں سال 16 اگست کو منعقد ہوگا ۔