میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی دیگر صوبوں کیلئے مختص سیٹوں پر داخلے

داخلے کیلئے سلیکٹ  امیدواروں کی تصدیق متعلقہ صوبائی و ریجنل حکومتیں کریں گی
لاہور (آئی این پی) پنجاب کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی دیگر صوبوں کیلئے مختص سیٹوں پر داخلوں کیلئے 26 اکتوبر سے یو ایچ ایس آن لائن درخواستیں وصول کرے گی۔ دیگر صوبوں کیلئے ایم بی بی ایس کی 214 اور بی ڈی ایس کی 38 سیٹوں پر داخلے ہونگے۔ ،دیگر صوبوں کے طلبہ مخصوص سیٹوں پر براہ راست آن لائن درخواست دیں گے ۔ اسلام آباد کیلئے ایم بی بی ایس کی 26 اور بی ڈی ایس کی 4 ،آزاد کشمیر کیلئے ایم بی بی ایس کی 36 ، بی ڈی ایس کی 3 ،گلگت بلتستان کیلئے ایم بی بی ایس کی 55 ، بی ڈی ایس کی 5 اوربلوچستان کیلئے ایم بی ایس کی 48  جبکہ بی ڈی ایس کی 10 سیٹیں مختص ہیں۔ سابق فاٹا کیلئے ایم بی بی ایس کی 49 اور بی ڈی ایس کی 16 سیٹیں مختص ہیں۔ دیگر صوبوں کی سیٹوں پر امیدوار کا ایم ڈی کیٹ پاس ہونا اور ڈومیسائل کا حامل ہونا لازمی ہے،داخلے کیلئے سلیکٹ ہونے والے امیدواروں کی تصدیق متعلقہ صوبائی و ریجنل حکومتیں کریں گی