پی ایم ڈی سی نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے لیے فیس کی حد مقرر کردی

اسلام آباد(آئی این پی ) پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے لئے فیس کی حد مقرر کر دی گئی ، یہ فیس 202425 کے سیشن کے تمام سالانہ طلبہ پر لاگو ہوگی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم ایم بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے زیادہ سے زیادہ فیس کی حد مقرر کر دی  ۔پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ پروگرامز کی زیادہ سے زیادہ ٹیوشن فیس، تمام اضافی چارجز سمیت، 18 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، یہ فیس 202425 کے سیشن کے تمام سالانہ طلبہ پر لاگو ہوگی۔مزید بتایا گیا ہے کہ 6 اکتوبر 2025 کو اعلان کردہ 5 فیصد اضافے کے ساتھ 202526 کے سیشن سے فیس 18.9 لاکھ روپے ہوگی، جو تمام سالانہ سیشنز اور تمام طلبہ پر نافذ ہوگی۔پی ایم ڈی سی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ 2026 کے بعد فیس میں کسی بھی قسم کا اضافہ صرف کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آ ئی )کی بنیاد پر کیا جائے گا اور اس سلسلے میں علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیس اسٹرکچر پر مکمل عمل کریں، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔