چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں سکول ٹیچر کے احاطہ پر قبضہ کیلئے 9 مسلح افراد نے فائرنگ کی،پولیس نے 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا،ذرائع کے مطابق ماسٹر بشیر احمد کے احاطہ پر قبضہ کے لیے شار یار، عرفان، شعبان، ذیشان اور ابرار کھو کھر نے چار نا معلوم مسلح افراد کے ہمراہ دھاوابول دیا اور قبضہ کے لیے مال مویشی کھول دیئے اور غنڈہ گردی کرتے ہوئے فائرنگ کر کے دہشت پھیلا دی، 15 کال کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا، جبکہ 4 فرار ہو گئے، پولیس تھانہ شاہکوٹ نے بشیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔