احاطہ کے تنازع پر شہری قتل

145 ای بی کے رہائشی غلام رسول پر آٹا لینے کے بہانے گھر سے بلاکر فائرنگ ،ہسپتال میں دم توڑ گیا 
پاکپتن،محمدنگر(خصوصی رپورٹ)احاطہ کے تنازع پر ایک شخص گھر کی دہلیز پر قتل کردیاگیا۔نواحی گا ئوں145 ای بی کے رہائشی غلام رسول نے آٹا پسائی کی چکی لگا رکھی تھی جسے نامعلوم مسلح افراد نے رات کو آٹا لینے کے بہانے گھر سے باہر بلوایااور فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، غلام رسول کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔اہل دیہہ کے مطابق غلام رسول حکمت کا کام بھی کرتا تھا،پولیس تھانہ صدر نے مقتول کے بیٹے ثاقب رسول کی مدعیت میں لیاقت ، رمضان اور دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزموں کا مقتول کیساتھ احاطہ کا تنازع چل رہا تھا، انکی ایما پر نامعلوم افراد نے والد کو قتل کیا۔