شہری فیضان علی کی لاش ہسپتال منتقل،پستول برآمد ، قانونی کارروائی شروع، وجہ معلوم نہ ہو سکی ،پولیس
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد کے احاطہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ۔اسلام آباد پولیس کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے شہری فیضان علی نے فیصل مسجد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری کی لاش ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ متوفی کے پاس پڑا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔