تعلیمی مراکز قائم کرنے وا لی بھارتی ٹیچر کیلئے ایک ملین ڈالر کا ٹیچر پرائز

ناگی نے یہ اعزاز  دبئی میں منعقد  ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے دوران وصول کیا
نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت سے   تعلق رکھنے والی معروف ٹیچر اور سماجی کارکن روبل ناگی جنہوں نے ملک بھر میں سینکڑوں تعلیمی مراکز قائم کیے اور کچی آبادیوں کی دیواروں پر تعلیمی میورلز بنائیں، کو ایک ملین ڈالر کا عالمی اعزاز گلوبل ٹیچر پرائز دے دیا گیا۔اریکی خبررساںادارے  کے مطابق روبل ناگی نے یہ اعزاز    متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقد ہونے والے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے دوران وصول کیا جس میں دنیا بھر کے رہنما شریک ہوتے ہیں۔روبل ناگی آرٹ فائو نڈیشن کے تحت اب تک انڈیا بھر میں 800 سے زائد تعلیمی مراکز قائم کیے جا چکے ہیں، جن کا مقصد ان بچوں کو منظم تعلیم فراہم کرنا ہے جو کبھی سکول نہیں گئے جبکہ سکول جانے والے بچوں کی تعلیمی معاونت بھی کی جاتی ہے