(ن) لیگ کے سابق سینیٹر چودھری تنویر احاطہ عدالت سے گرفتار

 ہائیکورٹ   راولپنڈی بنچ  نے چوہدری تنویر کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا
راولپنڈی(آئی این پی )سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چودھری عدنان کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما چودھری تنویر کو ضمانت مسترد ہونے پر ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔عدالت عالیہ کے جسٹس صداقت علی خان نے چودھری تنویر کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا، جس کے بعد سول لائنز پولیس نے انہیں عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔گرفتاری کے بعد لیگی رہنما کو طبی معائنے کے لیے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ۔