پریس کلب کے انتخابات ،ڈی آئی جی کادورہ ، سکیورٹی انتظامات کاجائزہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کی ہدایت پرلاہورپریس کلب کے انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے۔ لاہورپریس کلب کی طرف آنے والے راستوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے لاہور پریس کلب کا وزٹ کیااور انٹری گیٹس سمیت گردونواح کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسروں نے ڈی آئی جی آپریشنز کوسکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ ایس ڈی پی او مزنگ سرکل اور متعلقہ ایس ایچ اوبھی ہمراہ تھے۔ اْنہوں نے پریس کلب انتظامیہ سے بھی ملاقات اور سکیورٹی بارے استفسارکیا۔