لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے عدالتوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی سٹی نے سیشن کورٹ ،ایوان عدل ڈسٹرکٹ کورٹس پر مامور ڈیوٹی کو چیک الرٹ اور بریف کیا۔ایس پی سٹی بلال احمد نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو چیک کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ ،سکیورٹی انچارج ہمراہ موجود تھے۔ایس پی سٹی نے دوران وزٹ بخشی خانہ کے سکیورٹی انتظامات،پیش ہونے والے قیدیوں کی ہتھکڑی کو چیک کیا ۔